ہاٹ لائن نیوز : تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا امکان مسترد کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا الیکشن کے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں، جو بھی ہوگا الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ ٹکٹوں کے حوالے سے منگل اور بدھ کو پی ٹی آئی کے بانی سے مشاورت کریں گے اور سپریم کورٹ میں درخواست بھی دائر کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آر اوز کے فیصلوں پر عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے، اگر بلے کا نشان چھین لیا گیا تو یہ جمہوریت کا نقصان اور پی ٹی آئی کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 550 سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے جن میں سے تحریک انصاف کے 380، (ن) لیگ کے 28 جب کہ پیپلز پارٹی کے 40 امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے گئے۔