چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا نیا وکیل کون ؟
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پی ٹی آئی نے بین الاقوامی عدالتوں میں بھی اپنے مقدمات لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
9 مئی کے بعد سے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پارٹی راہنماؤں پر مختلف کیس کیے گئے ہیں جو پاکستان کی عدالتوں میں ہی زیر سماعت ہیں ، جن میں پارٹی راہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور بہت سے راہنما پارٹی سے علیحدگی اختیار کر گئے ہیں ۔
توشہ خان کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان بھی اٹک جیل میں قید ہیں ، تاہم پاکستان تحریک انصاف نے اب اپنے مقدمات بین الاقوامی عدالتوں میں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے عمران خان نے بیرسٹر جیفری رابرٹسن کو وکیل مقرر کیا ہے، بین الاقوامی عدالتوں میں جیفری رابرٹسن چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی کریں گے ۔