چیئرمین سینیٹ نے کس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ؟

1
135

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) ورلڈ ایٹھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولین تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کر کے تاریخ رقم کردی۔

جیولین تھرو کے فائنل میں ارشد ندیم نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل جیت لیا ، اپنی بہترین تھرو میں پاکستانی ایتھلیٹ نے جیولن کو 87 اعشاریہ 82 میٹر دور تک پھینکا ۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سلور میڈل جیتنے پر مبارک باد دی ہے اور ان کیلئے دس لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان بھی کردیا ہے ۔

صادق سنجرانی ارشد ندیم کے گھر جا کر انہیں انعام دیں گے، چیئرمین سینیٹ نے کہاہے کہ کم وسائل کے باوجودارشد ندیم نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے ۔

1 comment

Leave a reply