چھٹی نہ ملنے پر استعفیٰ دے دیا

0
129

ہاٹ لائن نیوز : اگر آپ کو آپ کی ملازمت سے سالانہ چھٹی نہیں دی جاتی ہے تو آپ یقیناً ناراض ہوں گے، لیکن آپ اپنی ملازمت سے استعفیٰ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

ایسا ہی کچھ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے نول نامی ملازم کے ساتھ ہوا جس نے اپنی سالانہ چھٹی کی منسوخی پر غصے میں نوکری چھوڑ دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نول کے استعفیٰ کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ نول کو اپنے بھائی کی شادی کے لیے انڈونیشیا کے صوبے بالی جانا تھا جس کے لیے انہوں نے تین ہفتے کی چھٹی کے لیے درخواست دے دی۔

کمپنی کی طرف سے ملازم کی چھٹی منظور ہونے والی تھی کہ آخری لمحات میں ایک ملازم اچانک دفتر سے چلا گیا، جس کی وجہ سے نول کی چھٹی منسوخ کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نول کو آفس انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ وہ تین ہفتوں کی بجائے تین دن کی چھٹی لے سکتے ہیں جس پر اس شخص نے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی اور بچوں کے لیے 7 ماہ پہلے ہی فلائٹ بک کر رکھی تھی اور وہ کئی سالوں بعد اپنے خاندان سے ملیں گے جس کے لیے وہ تین دن کی چھٹی نہیں لے سکتے۔

اس آدمی نے نوکری ہی چھوڑ دی جب مینیجر کسی بھی حالت میں چھٹی دینےپر راضی نہیں ہوا۔

Leave a reply