چھٹیاں ختم کام شروع
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے 4ستمبر سے 28اکتوبر تک کیسز کی سماعت ججز کا روسٹرجاری کردیا گیا ۔
4ستمبر سے چیف جسٹس سمیت 23 سنگل اور11 ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کریں گے ، روسٹر کے مطابق گیارہ مختلف ڈویژن بینچ بھی کیسز کی سماعت کرینگے ۔
ڈویژن بینچ نمبر 1 میں چیف جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس عابد حسین چٹھہ کیسز کی سماعت کرینگے ۔
ڈویثرن بینچ نمبر 2 میں جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس فاروق حیدر مرڈر ٹرائل اور اپیلوں پر سماعت کریں گے ۔
ڈویثرن بینچ نمبر 3 میں جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس سلطان تنویر ٹیکس سے متعلق کیسز کی سماعت کریں گے ۔
ڈویثرن بینچ نمبر 4 میں نیب سے متعلق جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس راحیل کامران نیب سے متعلق اپیلوں پر سماعت کریں گے ۔
بینچ نمبر 5 میں جسٹس شاہد بلال اور جسٹس رسال حسن سید کیسز کی سماعت کرینگے ۔
بینچ نمبر 6 میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس ساجد جاوید گھرال کیسز کی سماعت کریں گے ۔
بینچ نمبر 7 میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس فیصل زمان سماعت کریں گے ۔
بینچ نمبر 8 میں جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس خلیل احمد مرڈر ریفرنسز پر سماعت کریں گے ۔
بینچ نمبر 9 میں جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چوہدری عبد العزیز دہشتگری سے متعلق اپیلوں پر سماعت کریں گے ۔
بینچ نمبر 10 میں جسٹس شہرام سرور اور جسٹس علی ضیاء باجوہ ہونگے ۔
بینچ نمبر 11 میں جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عاصم حفیظ کیسز کی سماعت کریں گے ۔