
ہاٹ لائن نیوز : برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ مرغی کا گوشت 32 روپے یومیہ ہے جبکہ ایک ہفتے میں مرغی کی قیمت میں 110 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔
مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل کمی شہریوں اور دکانداروں دونوں کیلیے باعث اطمینان ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ گرمی کی وجہ سے پولٹری فارم مالکان تیزی سے سامان نکال رہے ہیں جسکی وجہ سے قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔
گزشتہ ایک ماہ کے دوران مرغی کا گوشت 213 روپے فی کلو سستا ہو گیا ہے جب کہ بازار میں دکان دار اسے 438 روپے فی کلو کے سرکاری نرخ سے بھی کم قیمت پر فروخت کر رہے ہیں۔
لاہور میں مرغی کا گوشت 438 روپے، جب کہ اسلام آباد میں 500 روپے، کراچی شہر میں 600 روپے، کوئٹہ میں 300 روپے،
پشاور میں 330 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔