چکن سستا ، انڈے مہنگے ہو گئے
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پنجاب میں برائلر چکن کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
لاہور میں پرچون سطح پر برائیلر گوشت کی قیمت 10روپے فی کلوگرام کمی کے بعد 545 روپے ہو گئی ۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 7روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ، جس کے بعد زندہ مرغی کی قیمت 363 روپے فی کلو گرام رہی جب کہ انڈوں کی قیمت میں ایک روپیہ فی درجن کے حساب سے اضافہ ہوا ، اضافے کے بعد فارمی انڈوں کی قیمت 302 روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔