چوہے کی وجہ سے ملزم والدین پکڑے گئے

0
105

انڈیانا: (ہاٹ لائن نیوز) امریکہ کی ایک ریاست انڈیانا میں چھ ماہ کے بچے کوایک چوہے نے پچاس سے زائد مرتبہ کاٹ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس نے لاپرواہی برتنے پر بچے کے والدین کو گرفتار کر لیاہے ۔

بچے کا والد جب گھر میں داخل ہوا تو دیکھا کہ بچہ خون میں لت پت پڑا ہے ، جس پر ملزم نے پولیس کو اطلاع کر دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق والدین کو لاپرواہی برتنے پر گرفتار کیا گیا ہے جب کہ والدین کے خلاف مقدمہ میں جرائم کی دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔

پولیس ذرائع کے مطابق جوڑا اپنے 3 بچوں سمیت گھر میں رہائش پذیر تھا، جب پولیس ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی تو بچے کو خون میں لت پت پایا ، بچے کے ایک ہاتھ کی چار انگلیاں اور انگوٹھا بھی غائب تھا، بچے کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران چل بسا ۔

Leave a reply