چوہدری شجاعت نے سیاست میں نئی ہلچل مچادی

0
162

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بڑا سرپرائز دیتے ہوئے سیاست کے میدان میں بڑی ہلچل مچادی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد کے لیے تمام سیاست دان ذاتی اختلاف کو بھلا کر اکٹھے مل بیٹھیں۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ کھل کر بات کرتا ہوں اور اپنے بیٹوں کو بھی کہتا ہوں کہ ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دینا جبکہ ظالم کا راستہ روکنا ہے، ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاست دانوں کو اپنے اختلافات بھلا کر اکٹھے بیٹھنا ہوگا۔

چوہدری شجاعت نے مزید کہا ہے کہ الیکشن ہونا یا نہ ہونا یہ بعد کی بات ہے، پہلے پاکستان کے حالات ٹھیک ہونے چاہئیں ۔

Leave a reply