چوہدری برادرن کے اثاثے منجمند

0
222

 

ہاٹ لائن نیوز : ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور میں چوہدری مونس الہٰی اور پرویز الہٰی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ، مونس الہٰی اور پرویز الہٰی اور ان کی فیملی کے تمام بینک اکاؤنٹ فریز کردیئے گئے ، ایف آئی اے لاہور نے مونس الہی اور پرویز الہٰی کے تما م کمپنی اکاؤنٹس اور پرسنل اکاؤنٹس فریز کردیئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے مونس الہٰی اور اس کی فیملی کے100سے زائداکاؤنٹس فریز کردیئے، ان تمام بینک اکاؤنٹس میں مبینہ طور پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کا پیسہ جمع کروایا گیا، عدالت نے مونس الہٰی کے Non-Bailable وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے ہیں جبکہ مونس الہٰی تحقیقات سے بچنے کے لئے پہلے سے ہی ملک سے فرار ہے۔

ایف آئی اے نےمونس الہٰی کو عدالت سے اشتہاری کروانے کا فیصلہ کیاہے،مونس الہٰی کیخلاف ریڈنوٹس جاری کرواکر بذریعہ انٹرپول جلدگرفتارکیاجائے گا ۔

Leave a reply