چوری کی انوکھی ترین وارادت
گوجرانولہ: ( ہاٹ لائن نیوز) پیپلز کالونی میں طالبہ کا روپ دھارنے والی لڑکی منٹوں میں موٹرسایکل چوری کر کے فرار ہو گئی ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
گوجرانوالہ کے علاقے پیپلز کالونی میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آ گئی ہے ، ایک لڑکی طالبہ کا روپ دھار کر چند منٹوں میں ہی موٹرسائیکل چوری کر کے فرار ہوگئی۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی پہلے موٹرسائیکل پر نظریں جما کر گزر جاتی ہے اور پھر ایک شخص کے وہاں سے گزر جانے کے بعد واپس آکر موٹرسائیکل کا لاک توڑتی ہے اور پھر اس کو اسٹارٹ کرکے فرار ہوجاتی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیوکی مدد سے لڑکی کی تلاش شروع ہو گئی ہے، جلد ہی لڑکی کو گرفتارکر لیا جائے گا۔