چوروں کے ہاتھوں ایشیاکپ بھی غیرمحفوظ

1
168

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) ایشیا کپ کے میچز کیلیے ٹیم کے روٹس پر لگائی گئی لائٹس اور بجلی کی تاریں چور لے گئے، ٹھیکے دار نے 1 لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کی لائٹیں اور تاریں چوری ہونے پر گلبرگ تھانے میں درخواست جمع کروا دی۔

پاکستان میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے، جس کیلئے پی سی بی کی جانب سے بھرپور تیاریاں کیں گئیں ، سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کے ساتھ ساتھ ٹیموں کے روٹس پر نئی لائٹیں بھی نصب کی گئی ہیں۔

جب کہ دوسری جانب لاہور کے چور بے باک اور نڈر ہوگئے ہیں، شاطر چوروں نے ایشیاء کپ کے میچوں کیلیے ٹیموں کے روٹس پر لگائی جانے والی لائٹیں اور بجلی کی تاریں بھی چوری کرلی ہیں۔

ٹھیکے دار کے مطابق ایشیا کپ میں شریک ٹیموں کے استقبال کے لئے 1 لاکھ اور 25 ہزار روپے مالیت کی لائٹیں اور تاریں لگائی گئیں تھیں جو چور لے اڑے ہیں ، ٹھیکے دار نےچوری کی درخواست لاہور کے تھانہ گلبرگ میں جمع کروا دی ہے ۔

1 comment

  1. ecommerce 22 March, 2024 at 00:44 Reply

    Wow, incredible weblog structure! How lengthy have you been running a blog for?

    you make running a blog look easy. The overall
    glance of your website is wonderful, let alone the
    content! You can see similar here najlepszy sklep

Leave a reply