چوتھی شادی کرنے والا تیسری بیوی کی آمد پر فرار

0
71

گوجرانولہ: ( ہاٹ لائن نیوز) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں چوتھی شادی کرنیوالے شخص کی برات میں تیسری بیوی بھی پہنچ گئی، بیوی کو دیکھتے ہی دولہا فرار ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق رمضان نامی شخص کی پہلی بیوی کا انتقال جب کہ دوسری بیوی کی طلاق ہو چکی ہے ۔

اسکے بعد رمضان نے تیسری شادی کر لی ، جس سے رمضان کے چار بچے بھی ہیں لیکن وہ تیسری کے بعد چوتھی شادی کرنے جا رہا تھا کہ شادی کی تقریب میں تیسری بیوی کے پہنچنے پر دلہا شادی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

تیسری بیوی نے شوہر کیخلاف مقدمے درج کروانے کیلئے درخواست جمع کروادی۔

خاتون کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئےپولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

Leave a reply