چوبیس گھنٹوں کے دوران ‘ لال حویلی’ پر دوسرا چھاپا، 6 کارکنان گرفتار 41

چوبیس گھنٹوں کے دوران ‘ لال حویلی’ پر دوسرا چھاپا، 6 کارکنان گرفتار

راولپنڈی: پنجاب پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران دوسری بار شیخ رشید کی رہائش گاہ ‘ لال حویلی’ پر چھاپے مارا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری نے ایک بار پھر لال حویلی پر چھاپا مارا ہے، چھاپے سے قبل لال حویلی کی لائٹ اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق چھاپے کے وقت شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق حویلی میں موجود نہ تھے پولیس نے اس دوران چھ کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کی جانب سے لال حویلی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا چھاپا ہے تاہم ابھی تک پنجاب پولیس اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ رات گئے بھی پولیس نے شیخ رشیداحمد اور شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کے لئے لال حویلی پر چھاپا مارا تھا چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کی جانب سے ایک ویڈیو بھی وائرل کی گئی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری لال حویلی میں داخل ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے فوری مگر شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا ہے اور اس مقصد کی تکمیل کے لیے 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گی، مارچ کے پیش نظر حکومت نے بھی کمر کس لی اور ڈی چوک کے اطراف کے مقامات کو سیل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جبکہ ملک بھر میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں