چندریان 3 کی زندگی چند دن کی مہمان

0
87

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) بھارتی خلائی مشن چندریان 3 کی زندگی صرف چند دن کی مہمان رہ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے کے چندریان 3 مشن کو چاند کے قطب جنوبی میں ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت ہو چکا ہے ، جہاں روور پرگیان اہم ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مصروف ہے ، یہ سلسلہ چندریان 3 کی چاند پر لینڈنگ سے 14 دن تک جاری رہنا تھا جس کے بعد چاند پر طویل رات کا آغاز ہو جائے گا۔

7 ستمبر کو چاند پر رات کا آغاز ہوگا ، جس کی وجہ سے سولر پاور پر چلنے والے پرگیان روور اور وکرن لینڈر سورج کی روشنی سے محروم ہو جائیں گے ، چاند پر رات کا آغاز چندریان کے مشن کو ختم کر دے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈر اور روور کو 14 دن ہی کیلیے ڈیزائن کیا گیا تھا ۔

Leave a reply