ہاٹ لائن نیوز : چرنا آئی لینڈ کو پاکستان کا دوسرا محفوظ سمندری علاقہ قرار دیا گیا ہے۔
چرنا جزیرہ سندھ اور بلوچستان کی سمندری سرحد پر واقع ہے جہاں 4 کلومیٹر طویل دنیا کے نایاب مرجان کی چٹانیں اور آبی حیات آباد ہیں۔
بلوچستان حکومت نے اس جزیرے کو پاکستان کا دوسرا محفوظ سمندری علاقہ قرار دیا ہے، اس حکومتی اقدام کو ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ نے سراہا ہے۔