111

چاہے جیلوں میں بند کر دیں ہم احتجاج کریں گے، حماد اظہر

حماد اظہر نے کہا ہے کہ چاہے جیلوں میں بند کر دیں ہم احتجاج کریں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی رہائشگاہ پرآزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے اہم اجلاس ہوا جس میں لاہور کی ایم این اے اور ایم پی اے نے چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا۔

اجلاس میں خواتین ممبر صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔

تمام شرکاء نے آزادی مارچ کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

حماد اظہر نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما اپنے اپنے حلقوں سے کارکنان کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں، حکومت کے ممکنہ ہتھکنڈوں سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ اگر ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی تو ہر گلی کوچے میں احتجاج ہو گا، چاہے جیلوں میں بند کردیں ہم احتجاج کریں گے، امپورٹڈ حکومت ہماری آواز دبا نہیں سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں