
ہاٹ لائن نیوز : حال ہی میں چاہت فتح علی خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال ، سری لنکا سے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ مداحوں کیجانب سے بے پناہ محبت ملنے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ چاہت فتح علی خان نے فلم، گانے اور “بدو بدی 2” سمیت کئی پروجیکٹس کا اشارہ بھی دیا۔
بدو بدی 2 کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے آنے والے کئی پراجیکٹس ریلیز کیلیے تیار ہیں۔ میں ایک فلم “سبق” بنا رہا ہوں جسے آپ میرے یوٹیوب چینل پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ میں 6 گانے ریلیز کروں گا اور ’’بدو بدی 2‘‘ بھی آئیگا۔ اس میں آپ کو ایک نئی اور خوبصورت ماڈل نظر آئیگی۔ میں اب نئی ماڈلز کے ساتھ کام کروں گا، اب بہت سے لوگ میرے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ آپ سب کابہت شکریہ.
چاہت فتح علی خان کی یوٹیوب ویڈیو میں مداحوں نے دل کھول کر انکی حمایت کی ہے۔