چائے کی چاہت 10 زندگیاں نگل گئی
مدورائی : ( ہاٹ لائن نیوز) بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں مدورائی ریلوے اسٹیشن کے قریب بوڈی لین پر کھڑی سیاحوں کی ایک ٹرین میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے ، جہاں آگ کے شعلوں کی زد میں آکر 10 افراد ہلاک جب کہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
مدورائی اسٹیشن پر غیرقانونی گیس سلنڈر رکھا گیا تھا، جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ۔ ٹرین میں سوار مسافروں نے گیس سلنڈر سے چائے بنانے کیلیے چولہا جلایا تو گیس کا سلنڈر پھٹ گیا ، 55 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جب کہ 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔