حافظ حمداللہ 45

پی ڈی ایم اسٹیبلشمنٹ کو نیوٹرل دیکھنا چاہتی ہے

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اسٹیبلشمنٹ کونیوٹرل دیکھنا چاہتی ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا کہ آئینی حدود میں رہ کر کردار ادا کرنا ہی نیوٹریلٹی ہے، عمران اینڈ گوگی گینگ کی اصل پریشانی نیوٹریلٹی ہے۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ گوگا خان اینڈگوگی گینگ کی خواہش ہے کہ فوج نیوٹرل نہ رہے ، انکی خواہش ہے انکی سرپرستی جاری رکھ کر موجودہ حکومت کا خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی خود کو حق پرست اور وفادار جبکہ باقی سب کو باطل اورغدار سمجھتے ہیں، اداروں کے خلاف بیان بازی کا مقصد انہیں اپنی حمایت پر مجبور کرنا ہے۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ توشہ خانہ چوری ،فارن فنڈنگ ،گوگی جوگی گینگ اورآئین شکنی میں انکے پول نہ کھلے جائیں لیکن پی ڈی ایم اور پوری قوم اسٹیبلشمنٹ کو آئینی حدود میں رہ اپنی آئینی زمہ داری پوری کرنے کی خواہش مند ہے۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹریلٹی کے فیصلے کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے، موجودہ حکومت کی ترجیحات میں انتخابی اصلاحات ساتھ جلد از خلد انتخابات شامل ہیں۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اورمتحدہ اپوزیشن آپکی حکومت کے خاتمے کے بعد آپکو سیاسی میدان میں بھی ووٹ سے شکست فاش دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں