پی پی پی نے اہم وکٹ گرا دی

0
95

ہاٹ لائن نیوز : عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عابد اللہ نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے جب کہ پیپلز پارٹی پشاور کے صدر مصباح الدین کا کہنا ہے کہ جے یو آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات چیت جاری ہے۔

اے این پی پشاور کے صدر عابد اللہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت ملی تھی جسے قبول کر لیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر ظاہر علی شاہ نے کہا کہ وہ عابد اللہ کو اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں وہ عزت دیں گے جس کے وہ حقدار ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر مصباح الدین نے کہا کہ جے یو آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چل رہی ہے، ایڈجسٹمنٹ ہو جائے تو ٹھیک ہے، ورنہ سب الیکشن لڑیں گے، ارباب عالمگیر کا خاندان پیپلز پارٹی کا حصہ تھا اور رہے گا۔

Leave a reply