108

پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے ملزم پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے۔

عدالت نے شفقت محمود، یاسمین راشد، زبیر نیازی، محمود الرشید کے علاوہ حماد اظہر، اعجاز چوہدری، اسلم اقبال، مراد راس سمیت 12 رہنماؤں کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے عدالت میں درخواست دی تھی۔

عدالت نے شاہدرہ پولیس اسٹیشن کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں