42

پی ٹی آئی کی حکومت سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی تیار

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سے مؤثر انداز سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے جلسوں میں رکاوٹ کے معاملے پر پارٹی نے نیا لائحہ عمل طے کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکمت عملی کے مطابق کہیں پر بھی آئینی حقوق کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر قانونی کارروائی کا راستہ اختیار کیا جائے گا جس کی پیش نظر تمام اضلاع میں اپنی لیگل ٹیموں کو متحرک ہونے کی ہدایت کی ہے ۔

حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے ٹائیگر فورس کو جلسہ گاہ کی تیاریوں اور اندرونی سیکیورٹی پر مامور کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سابق وزیر عظم کو سیالکوٹ جلسے کے اختتام پر سیکیورٹی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں