پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں مشروط واپسی کا عندیہ 37

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں مشروط واپسی کا عندیہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں مشروط واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ الیکشن کی تاریخ کااعلان ہو تو تحریک انصاف کااسمبلی واپس جاناممکن ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ حکومت الیکشن کی تاریخ دے تو الیکشن فریم ورک کے لیے ایوان میں جا کربات کرنےکو تیار ہیں، انتخابی اصلاحات کا بل ابھی تک مؤخر ہے اس پر بات چیت ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ راجہ ریاض کے نامزدکردہ ‘الیکشن کمیشن’ کے تحت تو انتخابات نہیں کروائے جاسکتے، الیکشن کمیشن کو ایک آزاد الیکشن کمیشن کی حیثیت میں واپس لانا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ تمام چیزوں پربات چیت اور سیاسی جماعتوں کے مابین باہمی رابطہ ضروری ہے، وزیراعظم اسمبلی تحلیل ہونےکی تاریخ کا اعلان کریں توباقی سب کچھ ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں