پی ٹی آئی چاہتی ہے ملک میں افراتفری پھیلائی جائے، عطا تارڑ 65

پی ٹی آئی چاہتی ہے ملک میں افراتفری پھیلائی جائے، عطا تارڑ

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے ملک میں افراتفری پھیلائی جائے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطااللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے خونی لانگ مارچ کا اعلان پولیس اہلکار کی شہادت کی صورت میں سامنے آگیا۔

انہوں نے کہا کہ بنی گالہ، میانوالی اور لاہور میں عمران خان کا گھر ہے لیکن کے پی میں بیٹھ کر بہادر کپتان لانگ مارچ کررہے ہیں، لوگوں کو تشدد پر اکسانے اور امن و امان خراب کرنے کے لئے استعمال کررہا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اپنے آپ میں ہمت نہیں خود لانگ مارچ کی قیادت کرے پشاور میں چھپ کر بیٹھ گیا ہے، ڈٹ کر کھڑا نہیں لیٹ گیا ہے کپتان، ہمیں پہلے سے اطلاعات تھیں پی ٹی آئی والے اسلحہ لے کر اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ اس وقت مختلف اضلاع میں لوگوں کو ہدایات جاری کیں، اسلحہ سے لیس ہوکر لانگ مارچ میں شامل کیا جائے تاکہ ملک میں انارکی ہو، یہ چاہتے ہیں ملک میں افراتفری پھیلائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور سرکاری املاک کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب دیا، شرپسندوں کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، خان صاحب کی عجیب منطق ہے ملک کا بیڑا غرق، معیشت کو تباہ اور بے روزگاری میں اضافہ خود کیا۔

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کس کے خلاف کرنے جا رہے ہیں، اے ٹی ایم ایز اور مافیاز کو پروان چڑھایا، جس دن سے عمران خان فارغ ہوئے ایک ہی ہدف ہے، ملک میں انتشار پھیلایا جائے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ عمران خان نے عزت سے اقتدار سے نکلنا گوارا نہ کیا اس کے نصیب میں عزت نہیں اسے نکالنا پڑا، آئین شکنی اقتدار میں رہنے کےلئے کی اور ملک کو انا کی بھینٹ چڑھانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں ملک کی گلی کوچوں میں آگ لگی ہو اور خون خرابا ہو، عمران خان نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر 25 تاریخ کا اعلان اس لئے کیا کہ ملک کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں