پی ٹی آئی تنظیمی عہدوں پر تبدیلیاں، ڈاکٹر یاسمین 52

پی ٹی آئی تنظیمی عہدوں پر تبدیلیاں، ڈاکٹر یاسمین

پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں تنظیمی عہدوں پر تبدیلیاں کر دی گئی ہیں، سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو وسطی پنجاب کا صدر بنا دیا گیا ہے۔اور پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کی منظوری کے بعد مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو وسطی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ حماد اظہر جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب، عامر کیانی صدر شمالی پنجاب، سینیٹر عون عباس بپی صدر جنوبی پنجاب مقرر کیے گئے ہیں، ان کی تعیناتی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں