پی ٹی آئی آج اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی 35

پی ٹی آئی آج اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ عمران خان نے پیٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ، بڑھتی مہنگائی اور موجودہ حکومت کے اقدامات کے خلاف جلسے کا اعلان کیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لوگوں کو بڑی تعداد میں جلسے میں شرکت کی دعوت دے رکھی ہے۔ عمران خان خود بھی راولپنڈی کے علاقے رحمان آباد سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پریڈ گراؤنڈ پہنچیں گے۔

عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ ملک کے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینیں نصب کرنے کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے جس پر جلسے کی براہ راست کوریج دکھائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں