پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری، حکومتی پلان پر عملدرآمد شروع 44

پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری، حکومتی پلان پر عملدرآمد شروع

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے تیار کردہ پلان پر عملد درآمد کا آغاز کردیا گیا ہے اور تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے لئے پیر سے تصدیق کا عمل آج سے شروع ہوگا۔
اس حوالے سے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ سپیکر راجہ پرویز اشرف استعفوں کی تصدیق کے لیے اپنے چیمبر میں موجود ہیں تاہم ابھی تک تحریک انصاف کا ایک بھی ایم این اے تصدیق کےلیے نہیں آیا ہے۔ آج صبح نو بجے حلقہ وائز تیس پی ٹی آئی اراکین کو استعفوں کی تصدیق کےلیے بلایا گیا تھا جس کے لئے ہر ایم این اے کو پانچ منٹ تصدیق یا استعفی کی تردید کےلیے وقت دیا گیا ہے ۔ استعفوں کی تصدیق کا عمل دس جون تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں