پی ٹی آئی کے 3 امیدواروں کی ضمانتیں منظور

0
137

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے تین امیدوار صوبائی اسمبلی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے تین پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی۔

عدالت نے تینوں ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا ، جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

ملزمان کی جانب سے عمران عارف رانجھا ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

درخواست میں موقف اختیار کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے سعید احمد بھلی پی پی 44،عمر جاوید گھمن پی پی 45 اور احسن عباس پی پی 48 سے امیدوار تھے،تینوں ملزمان کے خلاف نیکہ پورہ سیالکوٹ میں مقدمہ نمبر 699/23 درج ہے، تینوں رہنماؤں کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں،پی ٹی آئی رہنماء احسن عباس کو چھ ماہ بعد مقدمہ میں شامل کیا گیا،مقدمہ میں کسی ملزم کا کوئی کردار ظاہر نہیں کیا گیا،کسی زخمی پولیس اہلکار کا میڈیکل پیش نہیں کیا گیا،کسی توڑی گئی گاڑی کا نمبر درج نہیں کیا گیا،مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

Leave a reply