ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو تاحیات پارٹی صدارت سے نااہل قرار دے دیا گیا، خالد خورشید اب الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان پارٹی کی صدارت کا فیصلہ سنا دیا۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے اپنے فیصلے میں پی ٹی آئی کے سابق وزیر اعلیٰ کو تاحیات نااہل قرار دے دیا۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت دیا گیا، فیصلہ چیف الیکشن کمشنر نے زبانی دیا، جس کا تفصیلی فیصلہ 2 روز بعد جاری کیا جائے گا۔