ہاٹ لائن نیوز : تحریک انصاف کے بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر شاہد صدیق خان کو ویلنسیا ٹاؤن میں اس وقت گولی ماری گئی جب وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد جا رہے تھے۔ ڈاکٹر شاہد صدیق خان لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین بھی رہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انہیں گولی مار کر قتل کر دیا، انہیں چار گولیاں لگیں۔ ڈاکٹر شاہد صدیق کی میت جناح اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔