پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات منظور ہونا شروع

0
143

ایپلٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے امیدوار علی لیاقت،عمر لیاقت اور حنیفاں بی بی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ۔

ٹربیونل نےآر او کا فیصلہ کلعدم قراردےدیا ۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے بطور ایپلٹ ٹربیونل سماعت کی ۔

امیدواروں کی جانب سے اعظم علی ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تینوں افراد پی پی 33 گجرات سے امیدوار ہیں،آر او نے اثاثے ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کیا،تمام ایف بی آر کے ریکارڈ میں درج ہیں،علی لیاقت پر مقدمہ میں اشتہاری ہونے کا الزام ہے،علی لیاقت اس مقدمہ میں ضمانت پر ہیں ۔

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹربیونل ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کلعدم قرار دے ۔

Leave a reply