پی ٹی آئی کےمنحرف ارکان کی نااہلی کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کرلیا 69

پی ٹی آئی کےمنحرف ارکان کی نااہلی کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی نااہلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے آج اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر سپریم کورٹ کے سنائے گئے فیصلے کی کاپی حاصل کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اہم اجلاس الیکشن کمیشن میں طلب کرلیا ہے جس میں گزشتہ روز کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ فیصلے سے مدد لی جائے گی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے کیس کا فیصلہ سنائے گا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف کیس کا گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں