پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنےکاسلسلہ جاری

0
260

ہاٹ لائن نیوز: تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا، سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان منظر عام پر آگئے۔

انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین اور صدر علیم خان سے لاہور میں ملاقات کی اور انہیں اپنے آئندہ سیاسی فیصلے سے آگاہ کیا۔

جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان کو پاکستان پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ۔

Leave a reply