پی ٹی آئی کی درخواست خارج

0
195

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی کی بلے کا نشان واپس کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ نے خارج کر دی ۔

لاہور ہائیکورٹ نے بلے کا نشان واپس کرنے کے لیے دائر انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی ۔

عدالت نے واپس لینے کی بنیاد پر اپیل خارج کی ۔عدالت نے سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھا ۔

اپیل کنندہ سے جب پوچھا گیا کہ سنگل بینچ کے فیصلہ میں کیا غیر قانونی چیز تھی تو اپیل کنندہ کا وکیل عدالت کو مطمین نا کرسکا ۔

جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے ۔

اپیل کنندہ کے مطابق سنگل بینچ نے بلے کا نشان واپس کرنے کی درخواست خارج کی ، اپیل کنندہ کے مطابق سنگل بینچ کا فیصلہ قانون کے منافی ہے اور بلے کا نشان پشاور ہائیکورٹ واپس کرچکی ہے ، اپیل کنندہ نے اپیل واپس لینے کی استدعا کی ۔

یاد رہے کہ انٹرا کورٹ اپیل بلال ناصر کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔

Leave a reply