پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت کیوں نہ ملی ؟

0
69

ہاٹ لائن نیوز: پی ٹی آئی کی لاہور میں جلسہ کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔

فاضل جج کی رخصت کی بنا پر درخواست پر سماعت نہ ہو سکی جسٹس راحیل کامران ایڈیشنل سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب عظیم اللہ خان کی درخواست پر سماعت کرنا تھی۔

درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ، ملک میں عنقریب عام انتخابات کا انعقاد ہونے جارہاہے ،

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کیلئے اپنے منشور کا اعلان کیلئے جلسہ کا انعقاد کرنا ہے، یہ جلسہ موچی گیٹ یا بابا گراونڈ میں ہونا ہے وکیل درخواست گزار نے لکھا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر ذمہ داران کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواستیں دیں ، جلسے کیلئے پی ٹی ائی کو اجازت نہیں دی گئی، اجازت نہ ملنے سے جلسے کے انتظامات کرنے کیلئے مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے ، الیکشن کیلئے آئین ہر سیاسی جماعت کو عوامی رابطے کی اجازت دیتا ہے، عدالت سے استدعا کی گئی کہ وہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو پی ٹی آئی کو موچی گیٹ یا بابا گراونڈ میں جلسہ کرنے اجازت دینےکا حکم دے،

Leave a reply