پاکستان تحریک انصاف نے سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر جلسے کا مقام تبدیل کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیالکوٹ میں جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے ، پی ٹی آئی ے مسیحی برادری کے احتجاج کے باعث جلسے کا مقام تبدیل کیا۔
سیالکوٹ میں سینیٹر اعجاز چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں آج جو کچھ ہوا ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
شفقت محمود نے کہا کہ جلسے کرنا ہمارا جمہوری حق ہے اور ہم پرامن طریقے سے اپنا حق استعمال کرنا چاہتے ہیں لیکن اگر آپ نے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیے تو ہمیں پہیہ جام اور لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں ہمارے پرامن لوگوں پر تشدد کیا گیا اور خواجہ آصف کے کہنے پر انتظامیہ نے ہمارے کارکنان پر تشدد کیا تاہم سیالکوٹ میں آج ہر صورت جلسہ ہوگا ، اب یہ جلسہ وی آئی پی کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا اور اس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔
شفقت محمود نے انتظامیہ کو خبردار کیا کہ وہ فوری طور پر عثمان ڈار کو رہا کریں اور یہ طریقہ قابل قبول نہیں جب کہ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ ہماری حکومت بحال کریں لیکن عوام کو اپنی رائے کے اظہار کا موقع ملنا چاہیے۔
پی ٹی آئی پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ فوری الیکشن کروائے جائیں تاکہ نئی حکومت فریش مینڈیٹ لے کر آئے پھر اس کے پاس وقت بھی ہوگا اور مسائل کے حل کا اختیار بھی ہوگا لیکن اگر ایسا نہ کیا گیا تو بحران مزید سنگین ہوگا۔
کوئی شک میں نہ رہے،میں آج سیالکوٹ جاؤں گا۔امپورٹڈ حکومت نےہماری قیادت+کارکنان کیخلاف سیالکوٹ میں جو کچھ کیاوہ اشتعال انگیزضرورہےمگرغیرمتوقع ہرگزنہیں۔ ضمانت پررہامجرموں کےاس ٹولے+لندن میں مقیم ان کےعدالت سےسزا یافتہ قائدنےہمیشہ اپنےمخالفین کیخلاف فسطائی حربےاستعمال کئےہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 14, 2022
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے آج ہر صورت سیالکوٹ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ہماری قیادت اور کارکنان کے خلاف سیالکوٹ میں جو کچھ کیا وہ اشتعال انگیز ضرور ہے مگر غیر متوقع ہرگزنہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضمانت پررہا مجرموں کے اس ٹولے اور لندن میں مقیم ان کے عدالت سے سزا یافتہ قائد نے ہمیشہ اپنے مخالفین کے خلاف فسطائی حربے استعمال کئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے مسیحی برادری کے احتجاج کے باعث انہیں جلسے کی اجازت نہیں دی
LAY K RAHAIN GAYE AZADI ✌️ pic.twitter.com/kN6CyLNdAy
— Usman Dar (@UdarOfficial) May 14, 2022
بعد ازاں آج ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے دوران پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔
اس موقع پر عثمان ڈار نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آج سیالکوٹ ضرور آئے گا، جیل میں ڈالنے سے عمران خان کے لئے محبت کم نہیں ہوگی۔
We will fight against this imported Khakumat till my last blood 🩸 in my body.. pic.twitter.com/kWdXfEABep
— Usman Dar (@UdarOfficial) May 14, 2022
انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے نوجوانوں کو کہتا ہوں نکلو باہر، سیالکوٹ کے عظیم لوگوں نکلو باہر، عمران خان آج سیالکوٹ ضرور آئیں گے، یہ لوگ ہمیں جیلوں میں ڈال دیں، پر امن جلسہ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے۔