پی ٹی آئی کاملک گیراحتجاج کااعلان
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فلسطین کے مظلوم عوام سے مکمل یکجہتی کے اظہار کے لیے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
تحریک انصاف فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور غاصبانہ قبضے کے خلاف کل جمعہ کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔
اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ، مظفرآباد ، گلگت سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پرامن مظاہرے کیے جائیں گے۔
کل نماز جمعہ کے بعد تمام بڑے ققغ گبءشہروں میں پریس کلبوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
سہ پہر تین بجے اسلام آباد پریس کلب اور چار بجے پشاور پریس کلب کے باہر پرامن مظاہرہ کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں بھی نماز جمعہ کے بعد گھڑی باغ میں احتجاج کرے گی۔
پاکستان تحریک انصاف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محصور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔