ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ کے وکلاء کنونشن کے خطاب کرنے کے بعد جیسے ہی جی پی او چوک گیٹ سے شیر افضل مروت نکلے تو پہلے سے ہی پولیس کے بھاری نفری پہنچ چکی تھی ۔
شیر افضل مروت کو پولیس نے ہائیکورٹ کے باہر سے حراست میں لے لیا جسکے بعد وکلاء نے روڈ بلاک کیا مذمت کی لیکن ناکام رہے ۔
شیر مروت کو جی پی او چوک سے پولیس نے حراست میں لینے کے بعد انہیں نا معلوم مقام منتقل کر دیاہے ۔
شیر افضل مروت کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ، شیر افضل مروت کو تھانہ مزنگ کی حدود سے گرفتار کیا گیا