پی ٹی آئی نے نومنتخب آزاد ارکان سے حلف لینا شروع کردیا

0
120

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف نے آزاد امیدواروں کو متحد رکھنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی، کامیاب امیدواروں سے حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ شاہد خٹک کا حلف نامہ بھی سامنے آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے نومنتخب آزاد امیدواروں کو متحد رکھنے کے لیے عہدے کا حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کے پیش نظر این اے 38 کرک سے نومنتخب ایم این اے شاہد خٹک نے پارٹی کو حلف نامہ جمع کرا دیا۔

شاہد خٹک نے بیان حلفی میں لکھا کہ وہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گے بلکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے مطابق پارٹی میں شامل ہوں گے اور ہمیشہ عمران خان کے وفادار رہیں گے۔

Leave a reply