پی ٹی آئی نےپھرجلسے کی اجازت مانگ لی
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 21 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور پر جلسے کی اجازت کیلیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور کو بھجوادی ہے۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے متعدد بار لاہور میں جلسے کی اجازت مانگی، اس دوران لاہور میں کئی جماعتوں اور تنظیموں نے ریلیاں کیں، جمعیت علمائے اسلام نے جلسہ کیا۔ مینار پاکستان مگر پاکستان تحریک انصاف کواین او سی جاری نہیں کیا گیا ہے۔
متن میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی کیساتھ آپ کے افسران نے امتیازی سلوک کیا، تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے اور21 ستمبر کو جلسے کے لیے این او سی جاری کیا جائے ۔