ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونیوالے جلسے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
پی ٹی آئی نے جلسوں کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی ہیں، پی ٹی آئی 8 ستمبر کو اسلام آباد میں سنگجانی میں جلسہ کریگی۔
ذرائع کایہ کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے آئندہ جلسے کا پلان بھی تیار کرلیا ہے، پی ٹی آئی 12 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے شہر کرک میں جلسہ کریگی۔ جبکہ پی ٹی آئی 20 ستمبر کو پنجاب میں جلسہ کرے گی۔پنجاب میں جلسہ لاہور میں ہوگا۔