پی ٹی آئی رہنما دوبارہ گرفتار

0
178

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا۔

بھائی عاکف اللہ کے مطابق سابق سپیکر اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے، انہیں صوابی جیل میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل انسداد بدعنوانی کی عدالت نے اسد قیصر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر صوابی کے گجو خان ​​میڈیکل کالج کے لیے سامان کی خریداری میں غبن کا الزام ہے۔

Leave a reply