پی ٹی آئی رہنماووں پر فرد جرم عائد

0
141

ہاٹ لائن نیوز : دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی واقعات میں جلاؤگھیرہ کے معاملہ پر تھانہ شاد مان نزر آتش کرنے کے مقدمہ میں اہم پیش رفت ہوئی ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد,اعجاز چوہدری,عمر سرفراز چیمہ نے کاپیاں موصول کر لی ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کے حوالے ملزمان کو طلب کر لیا ۔

انسداددہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے کیس پرسماعت کی ۔

وکیل پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں مکمل معلومات نہیں فراہم کی جارہی ، ہمیں آڈیو وڈیو گواہوں کی فہرست سب کچھ فراہم کیا جائے ، تمام تر کاغذات کی فراہمی کے بعد ٹرائل شروع کیا جائے تاکہ ہم تیاری کر سکیں جس پر عدالت نے کہا کہ آپکو تمام دستاویزات فراہم کی جائنگی ۔

جبکہ ملزم طاہر خان, ارباز خان, محمد گل, محمد فہیم,سمیت دیگر ملزمان نے چالان کی کاپیاں موصول کر لی۔

Leave a reply