ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں وزیر آباد سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما احمد علی کی حفاظتی ضمانت پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے 8جنوری تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ۔
عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔
جسٹس علی باقر نجفی نے احمد علی کی درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کے خلاف نو مئی واقعات کے مقدمات درج ہیں ، درخواست گزار نے عدالت کے حکم پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ، خدشہ ہے پولیس گرفتار کر لے گی ۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت درخواست گزار کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔