![](https://hotlinenews.pk/wp-content/uploads/2023/12/images-13-1.jpeg)
ہاٹ لائن نیوز : لاہور انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماء اور کارکنان کیخلاف نو مئی کو مسلم لیگ ن کا پارٹی دفترجلانے کے کیس کے معاملہ میں پولیس کی نئے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور صنم جاوید سمیت دیگر کی جیل سے طلبی کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کر لی ۔
نئے مقدمہ میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ٫صنم جاوید ڈاکٹر یاسمین راشد اور علی حسن عباس کی جیل سے طلبی کی درخواست دائر کی گئی ۔
عدالت نے ملزمان کو کل جیل سے لا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔
پولیس ملزمان کے نئے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی ۔
تفتیشی افسر کےمطابق مقدمات میں بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل کی گئی ہیں ، ملزمان نے عوام کو بغاوت اور فسادات پر اکسایا تھا۔