پی ٹی آئی حکومت بارودی سرنگ بچھا کرگئی ہے، مفتاح اسماعیل 91

پی ٹی آئی حکومت بارودی سرنگ بچھا کرگئی ہے، مفتاح اسماعیل

اسلام اباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت بارودی سرنگ بچھا کرگئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 4 سال فرح گوگی کو مکمل اختیار دیے، عمران خان اور شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیا تھا کہ ایندھن پر فی لیٹر 30 روپے ٹیکس لگائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیا تھا کہ سبسڈی کو ختم کر دیں گے جبکہ عمران خان اور شوکت ترین جو معاہدہ کر کے گئے ہیں اس فارمولے کے تحت پیٹرول 100 اور ڈیزل 150 روپے تک بڑھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میرے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لوگ متحمل نہیں ہوسکتے کہ قیمتوں کو بڑھایا جائے جس کی وجہ سے میں آئی ایم ایف کے پاس جاؤں گا اور انہیں سمجھاؤں گا۔

وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین یہ سب کر کے گئے ہیں جبکہ شوکت ترین کہہ رہے ہیں کہ وہ پیسے چھوڑ کر گئے تھے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب میں فنانس سیکرٹری سے ملا تو 13 سو سے زائد ارب روپے کا خسارہ تھا، شوکت ترین بتائیں کہ کہاں پیسے چھوڑ کر گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شوکت ترین بتائیں کہ جو معاہدہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیا تھا کہ اس کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ شرح سود کو بڑھاؤ اور معیشت کو سلو کرو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بارودی سرنگ بچھا کر گئی ہے، عمران خان نے پونے 4 سال میں جو قرضہ لیا وہ گزشتہ 71 سال سے بھی زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں