ہاٹ لائن نیوز : قصور کے این اے 133 سے سردار ہارون احمد علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ۔
اپیلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے اپیل منظور کی ۔
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ آر او نے کاغذات نامزدگی قانون کے منافی مسترد کیے ۔
جبکہ پی پی 160 سے عمارہ علی جان کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں ، اپیلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے اپیل منظور کی ۔
وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ بیان حلفی درست نہ دینے پر آر او نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے
جس پر وکیل اپیل کنندہ نے عدالت کو بتایا کہ درست بیان حلفی جمع کرا دیا ہے ۔