پی ٹی آئی امیدوارکوہراساں کرنے والا کون ؟

0
163

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی کے امیدوار کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے پر عدالت نے جواب مانگ لیا

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی امیدوار عظیم اللہ کی پولیس چھاپوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی ، عدالت نے درخواست پر حکومت پنجاب سمیت دیگر سے 26 جنوری کو جواب طلب کرلیا ۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے امیدوار عظیم اللہ کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست میں حکومت پنجاب، آئی جی سمیت دیگرکوفریق بنایاگیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار لاہور پی پی 163 سے الیکشن لڑ رہا ہے ، پولیس نے گھر اور آفس پر گرفتاری کیلئے چھاپے مارے ، پولیس نے بیٹے کو گرفتار کرکے دھمکیاں دیں ، الیکشن مہم روکنے اور الیکشن نہ لڑنے کیلئے دھمکایا جارہا ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے اور درج کیسز کی تفصیلات طلب کرے ۔

Leave a reply