پی سی بی کی آئی سی سی کوشکایت کام کرگئی
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) بھارت نے ورلڈ کپ 2023ء میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردئیے ہیں ۔۔
پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو خط کے چند گھنٹے بعد پاکستانی ٹیم کو ویزوں کی منظوری دی گئی ہے ۔ روانگی سے48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ویزے دئیے گئے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی بھارت کے شہر حیدرآباد پہنچے گی۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو روانگی ہو گی ۔